عوام کے لئے بڑی خوشخبری۔۔۔ پٹرولیم مصنوعات 11 روپے88 پیسے فی لٹر تک سستی

اسلام آباد: غریب عوام کے لئے بڑی خوش خبری۔۔۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 88 پیسے فی لیٹر تک کمی کر دی۔

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 12 روپے تک کی کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، جاری اعلامیہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پٹرول 7 روپے 6 پیسے سستا کر دیا گیا جس کے بعد اب پٹرول کی نئی قیمت 74روپے 52 پیسے فی لٹر ہوگی۔

مٹی کا تیل 11 روپے 88 پیسے فی لٹر سستا کرکے اس کی قیمت 35 روپے 56 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 80 روپے 15 پیسے فی لٹر ہو گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل9 روپے 37 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا اور اس کی نئی قیمت 38 روپے 14 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل پہلے 47 روپے 51 پیسے فی لٹر فروخت ہو رہا تھا۔ نئی قیمتوں پر عملدرآمد کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

واضح رہے کہ یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیلئے اوگرا نے اپنی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرول 7 روپے 6 پیسے لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل 9 روپے 37 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 11 روپے 88 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی تھی۔

اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔ اوگرا نے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے ہائیڈرو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کو ہدایت کی تھی کہ ڈیپوز اور آوٹ لیٹس پر پٹرول اور ڈیزل کی دستیابی کا جائزہ لیا جائے اور معقول ذخیرہ نہ ہونے پر رپورٹ فراہم کی جائے۔

Comments are closed.