بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے حریت پسند رہنما عبدالرشید شیگان کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہےجنہیں 11 سال کی غیرقانونی نظربندی سے ایک ماہ قبل ہی رہاکیاگیا تھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر کے علاقے بٹہ مالو کے رہائشی عبدالرشید کو بھارتی پولیس نے گرفتار کر کے ان پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرکے انہیں کپواڑہ سب جیل منتقل کردیاہے۔سول سوسائٹی کے ارکان نے میڈیا سے گفتگو میں عبدالرشید شیگان کی دوبارہ گرفتاری پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے پولیس کے اس اقدام کو بلاجواز اور غیرقانونی قراردیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک جیل میں نظربند رہنے کے بعد عدالت نے انہیں بے گناہ قراردیتے ہوئے رہاکیا تھااور اب ان کی دوبارہ گرفتاری قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر لاقانونیت اور بھارت کے غاصبانہ تسلط کی وجہ سے کوئی بھی محفوظ ہے۔
Comments are closed.