بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا نیا ویڈیو بیان۔۔ دونوں ملکوں میں امن کی خواہش کا اظہار

27 فروری 2019 کی جارحیت پر بھارت کے 2 جنگی طیارے گرا کر دندان شکن جواب دینے کے آپریشن ’’سوئفٹ ریٹارٹ‘‘ کو 2 سال مکمل ہو گئے، بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں وہ پاکستان اور بھارت کے مابین دیرپا امن کی خواہش کا اظہار کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

ویڈیو بیان میں بھارتی پائلٹ نے کہا کہ اُوپر سے نیچے آتے ہوئے پیراشوٹ سے میں انہوں نے دونوں ملک دیکھے اور اُوپر سے دونوں ملک میں کچھ فرق پتہ نہیں چلا اور جس وقت نیچے گرے تو یہ تک پتہ نہیں تھا کہ وہ پاکستان میں ہیں یا اپنے دیس بھارت میں ۔۔۔ کیوں کہ دونوں ملک ایک جیسے ہی لگتے تھےاور لوگ بھی ایک ہی جیسے لگے۔

ابھی نندن کا کہنا تھا کہ ’’جب مُجھے لگا، میں اپنے مُلک میں نہیں ہوں تو میں نے بھاگنے کی کوشش کی، میرے پیچھے لوگ آئے تھے اور اُن کا جوش اور اشتعال کافی زیادہ تھا، وہ لوگ چاہتے تھے کہ مجھے پکڑ لیں، اسی وقت پاکستان آرمی کے 2 جوان آئے اور مجھے لوگوں سے بچایا جو مجھے مار رہے تھے۔‘‘

بھارتی پائلٹ بتاتے ہیں کہ ان میں سے ایک پاکستانی آرمی کا کپتان تھا، پھر وہ مجھے اپنی یونٹ لے گئے جہاں مجھے فرسٹ ایڈ دیا گیا، پھر اُس کے بعد مجھے ہسپتال لے جایا گیا جہاں میری جانچ ہوئی اور مجھے اور ایڈ دیا گیا اور اس کے بعد سے میں اس جگہ پر ہوں۔ کہ پاکستانی آرمی ایک پروفیشنل فوج ہے، میں پاک فوج کی بہادری سے بہت متاثر ہوا ہوں۔

بھارتی پائلٹ کا کہنا ہے کہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے یہ نہ مجھے پتہ ہے اور نہ آپ کو ۔۔۔۔ لڑائی تب ہوتی ہے جب امن نہیں ہوتا، میں یہ چاہتا ہوں امن رہے اور ہم امن میں رہ سکتے ہیں، ہمیں تھوڑا سکون سے سوچنا ہے، کیونکہ مجھے دشمنیاں پروان چڑھانے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔

Comments are closed.