ابوظہبی میں انسداد کورونا ویکسین فائزر۔ بائیو این ٹیک کے استعمال کی اجازت

ابوظہبی نے عوام کو عالمی وباء کورونا سے بچاؤ کے لئے فائزر۔ بائیو این ٹیک ویکسین کے استعمال کی اجازت دے دی۔

ابوظہبی کے محکمہ صحت کے مطابق فائزر۔بائیواین ٹیک ویکسین ابوظہبی شہر، العین اور الزرفا کے 11 سینٹرز پر دستیاب ہے تاہم شہریوں کو ویکسین حصول کے لئے پہلے اندراج اور وقت لے کر آنا ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تیسرے درجے کے کلینیکل ٹرائلز میں حصہ لینے والے، کسی بھی ویکسین کی پہلے سے ایک یا زیادہ خوراکیں لینے والے، حاملہ خواتین، 16 سال سے کم عمر بچے اور الرچی کا شکار افراد کو ویکسین نہیں لگائی جائے گی۔

فائزر۔ بائیو این ٹیک متحدہ عرب امارات میں شہریوں کو دستیاب ہونے والی دوسری قسم کی ویکسین ہے اس سے پہلے چینی ساختہ سائینو فارم ویکسین یو اے ای میں قومی انسداد کورونا ویکسین مہم کے دوران شہریوں کو فراہم کی گئی تھی۔

نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ترجمان سیف الزہری متحدہ عرب امارات میں 38 لاکھ افراد کو ویکسین فراہم کی جا چکی ہے جب کہ 50 لاکھ81 ہزار 853 افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ویکسین کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے۔

Comments are closed.