اسلام آباد:وزیراعظم کی زیر صدارت فضائی آلودگی پر قابو پانے سے متعلق جائزہ اجلاس ہواجس میں پندرہ نکاتی ایکشن پلان پیش کیاگیا ۔
ایکشن پلان میں سفارش کی گئی ہے کہ فضائی آلودگی میں کمی کے لئے یورو فائیو پٹرول درآمد کیاجائے ،فصلوں کی باقیات تلف کرنے کے لئے جدید زرعی طریقہ کار اپنایا جائے گا،شہروں میں الیکٹرک وہیکلز پالیسی پر عملدرآمد شروع کیاجائے جبکہ موٹر سائیکل رکشہ کو بھی الیکٹرک انجن پر منتقل کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے فضائی آلودگی کی مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لئے ایک ماہ کا وقت دے دیا۔ وزیر اعظم نے سموگ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سموگ ایک خاموش قاتل ہے ،یورو فائیو کی درآمد تک مقامی آئل ریفائنریز بھی یورو فائیو کے معیار کا پٹرول تیار کریں۔
Comments are closed.