کراچی :اداکارہ ومیزبان نادیہ خان کے ساتھ سائبر فراڈ کرنے اور ان کے یوٹیوب چینل کی کمائی اپنے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنے والے آئی ٹی ماہر کو گرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم نے اداکارہ نادیہ خان کے ہیک ہونے والے یوٹیوب چینل کو بحال کرنے والے آئی ٹی ماہر حماد سمیع کو گرفتار کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزم حماد سمیع نے ستمبر 2020 میں نادیہ خان کے ہیک ہونے والے یوٹیوب چینل کو بحال کیا تھا۔ تاہم اسی دوران ملزم نے ہوشیاری سے اداکارہ کے یوٹیوب چینل کی کمائی اپنے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کروالی۔ فراڈ کا پتہ چلنے کے بعد نادیہ خان نے ایف آئی اے سائبر کرائم میں ملزم کے خلاف شکایت درج کروائی۔
ایف آئی اے نے نادیہ خان کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ا ملزم حماد سمیع کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ملزم نے نادیہ خان کو ستمبر 2020 کے بعد یوٹیوب چینل سے ہونے والی کمائی سے محروم کردیا تھا۔ نادیہ خان نے 2017 میں یوٹیوب چینل جوائن کیا تھا ان کے یوٹیوب پر ساڑھے آٹھ لاکھ کے قریب سبسکرائبرز ہیں۔
Comments are closed.