تین ون ڈے میچز کی سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے دی۔
ہدف کے تعاقب میں اوپنر عبداللہ شفیق 37 اور صائم ایوب 42 رنز بناکر لانس مورس کی گیند کا شکار ہوئے۔
پرتھ میں کھیلے جارہے آخری ون ڈے میں پاکستانی ٹیم نے پہلے باؤلنگ کرتے ہوئے 31.5 اوورز میں آسٹریلیا کے 9 کھلاڑی 140 رنز پر آؤٹ کردیے جب کہ ایک کھلاڑی انجری کی وجہ سے دوبارہ بیٹنگ کے لیے میدان میں نہیں آیا۔
میزبان آسٹریلیا کے بیٹرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے اور محض 20 رنز پر پہلے وکٹ گنوا بیٹھے، کینگروز کی جانب سے شان ایبٹ 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اوپنر میتھیو شارٹ 22، آرون ہارڈی 12، ایڈم زمپا 13 رنز بنا سکے۔
کپتان جوش انگلیس سمیت کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے، جوش انگلیس اور جیک فریزر نے 7،7 رنز بنائے جبکہ کوپر کونولی 7 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے، گلین میکسویل اور لانس مورس بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے 3،3، حارث رؤف نے 2 جبکہ محمد حسنین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا
Comments are closed.