لندن میں فیصلہ کرنے کے بعد اتحادیوں کی کوئی حیثیت نہیں رہی، شیخ رشید

احتساب اورحساب ختم نہیں ہوگا30نومبرتک سیاست واضح ہوجائےگی، بھائی وزیراعظم ہےسفارتی پاسپورٹ مل گیاہے لیکن کلین چٹ نہیں ملی، ملک کی بدقسمتی ہےکہ بزدل کرپٹ لوگ آگےآگئےہیں،ان کا حقیقی دارلحکومت لندن ہے پاکستان میں تاوان لینےآتےہیں، شیخ رشید کا ٹویٹ

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف نےجس کوبھی تعنیات کیااسی سےپھڈا کیا، لندن میں فیصلہ کرنے کے بعد اتحادیوں کی کوئی حیثیت نہیں رہی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ نواز شریف اپناجنم دن اورنیوائیراپنی بیٹی کےساتھ لندن میں منائیں گے، بھائی وزیراعظم ہےسفارتی پاسپورٹ مل گیاہے لیکن کلین چٹ نہیں ملی، ملک کی بدقسمتی ہےکہ بزدل کرپٹ لوگ آگےآگئےہیں، شیخ رشید نے کہا کہ ان کا حقیقی دارلحکومت لندن ہے پاکستان میں تاوان لینےآتےہیں ، نوازشریف نےجس کوبھی تعنیات کیااسی سےپھڈا کیا، لندن میں فیصلہ کرنےکےبعداتحادیوں کی کوئی حیثیت نہیں، شیخ رشید نے کہا کہ عوام مہنگائی سےمرگئی معیشت اورخارجہ پالیسی تباہ ہوگئی، عمران خان کےسب سےاچھےتعلقات سعودی ولی عہد سےہیں، بدعنوان لوگ اہم عہدوں پرآگئےنیب میں کیس ختم کرانےوالوں کاتانتا بندھاہے، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ احتساب اورحساب ختم نہیں ہوگا30نومبرتک سیاست واضح ہوجائےگی۔

Comments are closed.