پی ڈی ایم، آرٹیکل 63 اے کی تشریح کےلیے صدارتی ریفرنس دائر کرنے پراتفاق
فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری سنایا جائے،عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے،موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، مولانا فضل الرحمان کی گفتگو
اسلام آباد : ڈپٹی اسپیکررولنگ کیس میں عدالتی حکم نامے کے بعد حکومتی اتحاد اور پی ڈی ایم نے کہا ہے کہ عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پر اسرار خاموشی کی چادر اوڑھی ہوئی ہے۔ان سے مطالبہ ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری سنایا جائے۔
پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں ہوا۔جس میں لندن سے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اوروزیراعظم شہبازشریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اس امرپراتفاق کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف عوامی مہم چلائی جائے گی۔
پی ڈی کے اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اجلاس میں کچھ قراردادیں پاس ہوئی ہیں۔فل کورٹ کے ذریعے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا جائے گا۔سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے سے افراتفری اور سیاسی بحران پیدا ہوا ہے۔الیکشن کمیشن نے پر اسرار خاموشی کی چادر اوڑھی ہوئی ہے۔ان سے مطالبہ ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری سنایا جائے۔اس کیس سے آنکھیں بند کرنا قومی سلامتی کے خلاف ہے۔آئین میں اداروں کو واضح طور پر اختیارات تفویض کیے گئے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ امریکا 8۔ 9 سال عمران خان نے گھر کا کرایہ ادا کرتا رہا ہے۔جن محکموں کا معیشت سے براہ راست تعلق ہے۔ہم منگل کو ان سے ان کی کارکردگی کی بریفنگ لیں گے۔
Comments are closed.