آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اجمل گوندل کا کہنا ہے کہ کورونا فنڈز میں بے قاعدگیوں میں ملوث حکام کا پیچھا نہیں چھوڑا جائے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اجمل گوندل نے کہا کہ انسداد کورونا فنڈز میں بے قاعدگیوں کے حوالے سے آئندہ ہفتے میں ہونے والے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں مزید تفصیلات سامنے آئیں گی، انہوں نے کہا کہ کورونا فنڈز میں بے قاعدگیوں میں ملوث حکام کا پیچھا نہیں چھوڑا جائے گا۔
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ تخفیف غربت کے لئے جاری احساس پروگرام کے تحت بھی قانون کا خیال نہیں رکھا گی، صدر مملکت کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں شفافیت پر بھی سوال اٹھایا گیا، آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کہا کہ کورونا وباء ختم نہیں ہوئی اور رواں مالی سال کا بھی آڈٹ ہوگا، فنڈز کے غیر شفاف استعمال پر نظر رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، حکومتی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس پر کاروائی کریں،یہ ایک حساس معاملہ ہے جس میں بیرونی امداد شامل ہے۔
Comments are closed.