اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے 4 مارچ 2022 کو پاکستان کے شہر پشاور کی کوچہ رسالدار مسجد میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کرنے اور پاکستانی حکومت و عوام سے اظہار ہمدری پر عالمی برادری کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ایمبیسڈر منیر اکرم نے پشاور دہشت گردی کے بعد عالمی برادری بالخصوص سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس، تہذیبوں سے متعلق اقوام متحدہ کے اتحاد اور سلامتی کونسل کی جانب سے ہمدردی اور یکجہتی کے اظہار پر شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کونسل کو پاکستان میں دہشتگردی کے خلاف مذمتی بیان جاری کرنے کی تجویز دینے پر چینی مندوب زانگ جون کا مشکور ہوں۔ ایمبیسڈر منیر اکرم نے سلامتی کونسل کی صدر متحدہ عرب امارات کی مندوب صدر لانا ذکی نسیبہ کی جانب سے کونسل اراکین میں ا اتفاق رائے پیدا ککر کے پشاور مسجد میں دہشتگرد حملے کے خلاف مذمتی بیان جاری کرنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.