مایہ ناز باکسر عامر خان، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، معروف کرکٹر ڈیرن سیمی اور کگیسو ربادا نے اسرائیل کی معصوم فلسطینیوں پر بمباری اور جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عالمی شہرت یافتہ برطانوی باکسر عامر خان نے برطانیہ میں اپنے گھر کی تصویر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے گھر پر فلسطینی پرچم لہرا رہا ہے۔
Flag is up in my UK home #FREEPALESTINE pic.twitter.com/GF3h5HeDdX
— Amir Khan (@amirkingkhan) May 11, 2021
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں فری فلسطین کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا، فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے ساتھ ساتھ ساتھ اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کی تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ تحریر کیا کہ فلسطینیوں کے لیے دعاگو ہوں، انسانیت کے ساتھ کھڑا ہونے سے ہی اچھا انسان بنا جا سکتا ہے۔
Prayers for the people of Palestine. We just have to be human to stand up for humanity. #PrayForPalestine #المسجد_الأقصى pic.twitter.com/NPCqRLmUA0
— Babar Azam (@babarazam258) May 11, 2021
معروف کرکٹرز ڈیرن سیمی اور کگیسو ربادا نے بھی اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی، ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میں نہیں سمجھ پایا ہوں کہ کوئی کسی دوسرے کے ساتھ ایسا برتاؤ کیوں کرتا ہے جو وہ خود اپنے ساتھ نہیں چاہتا۔جنوبی افریقی کرکٹر کگیسو ربادا نے بھی غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی مذمت کرتے ہوئے لوگوں سے فلسطین کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
Comments are closed.