قومی احتساب بیورونے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں بدعنوانی کاپانچواں ریفرنس دائر کر دیا۔
نیب کی جانب سے آصف زرداری کے خلاف نیا ریفرنس آٹھ ارب روپے کی مشتبہ ٹرانزیکشن کی تحقیقات کی بنیاد پر اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر کیا گیا، نیب نے موقف ہے کہ آصف زرداری کی جانب سے کلفٹن کراچی کا گھر کرپشن سے بنائے جانے کے ٹھوس شواہد ہیں۔
قومی احتساب بیورو کی تحقیقات کے مطابق آصف علی زرداری کے کراچی کے علاقے کلفٹن میں گھر کی خریداری آصف زرداری کے سٹینوگرافر مشتاق کے اکاونٹ سے گھر کی خریداری کےلیے 15 کروڑ ادا کیےگئے،آصف علی زرداری کلفٹن کراچی میں خود گھر کی خریداری کا کوئی ثبوت نہیں دے سکے۔
سٹینو گرافر مشتاق احمد نے سابق صدر کے ساتھ 104 غیرملکی دورے کیے، آصف زرداری اور سٹینو گرافر مشتاق دونوں کا عارضی پتہ مکان 8 ایف ایٹ اسلام آباد ہے، آصف زرداری کو کلفٹن کراچی گھرکا سوالنامہ دیا جس کا کوئی جواب نہ دیا گیا، سٹینو گرافر مشتاق کو شامل تفتیش کرنے کی کوشش کی جو فرار ہوگیا۔
Comments are closed.