سری نگر: غیرقانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ایک کشمیری کو شہید کر دیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی سینٹرل ریزروپولیس فورس کی 40بٹالین کے اہلکاروں نے ضلع اسلام آباد کے علاقے مونگھل پل پرنہتے کشمیری شہری یاسرعلی کو اس وقت گولی مار کر شہید کردیا جب وہ اپنی گاڑی میں سفر کر رہا تھا۔
ایک عینی شاہد نے میڈیا کو بتایاہے کہ سی آر پی ایف اہلکاروں نے یاسر کی کی گاڑی پر فائرنگ کرکے اسے گاڑی کے اندر ہی شہید کر دیا۔ادھر سرینگر کے علاقے صفاکدل میں بھارتی سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے بنکر پر دستی بم سے حملہ کیاگیا تاہم بم بنکر کے جال سے ٹکراکر بنکر کے باہر سڑک پرپھٹ گیا جس سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا حسن الموسوی الصفوی اور جموں وکشمیر پیپلز لیگ سمیت دیگر حریت رہنمائوںا ور تنظیموںنے اپنے بیانات میں یاسر علی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی فوجی مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں کی نسل کشیُ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Comments are closed.