مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج قتل عام میں مصروف، ایک اور کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج معصوم کشمیریوں کے قتل عام میں مصروف ہیں،  غاصب فورسز نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سرو س کے مطابق قابض بھارتی فوجیوں نے نوجوان کو سری نگر شہر کے علاقے پارمپورہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کی آڑ میں گولیاں مار کر شہید کیا، گزشتہ روز بھی بھارتی فوجیوں نے اسی علاقے میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا تھا۔

جس سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران علاقے میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر دو ہو گئی ہے، قابض بھارتی فورسز کی جانب سے علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو بند رکھا گیا ہے، موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کر کے گھر گھر تلاشی کے نام پر شہریوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔

Comments are closed.