بچوں اورخواتین کے ساتھ جنسی زیادتی،حکومت کاسخت سزاوں کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ

حکومت کا بچوں اور خواتین کے ساتھ  جنسی زیادتی کرنے والوں کو   سخت  سزائیں  دینے کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کرلیا۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ زیادتی کے واقعات کی روک تھام  کو ہر صورت یقینی بنانا ہوگا۔سنگین نوعیت کے معاملے پر ایک لمحے کی تاخیر بھی نقصان دہ ہے۔

وزیراعظم سے  وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم اور وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری  نے ملاقات کی ۔ وزیراعظم نے  ہدایت کی کہ جنسی زیادتی کے مجرموں کو سخت سزائیں دینے کے لیے آرڈیننس  لایا جائے ۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے مجرموں کے خلاف ایسا قانون لائیں کہ مثاثرین بلا خوف و خطر اپنی شکایات درج کرا سکیں،قانون میں متاثرہ خواتین و بچوں کی پرائیویسی کے تحفط کا  بھی خاص خیال رکھا جائے۔ زیادتی کے واقعات کی روک تھام  کو ہر صورت یقینی بنا کر  معاشرے کو محفوظ  بنانا ہوگا۔۔

وزیراعظم نے معاملے پر قانون سازی کیلئے مزید وقت دینے سے انکار  کرتے   ہوئے کہاکہ فاسٹ ٹریک مقدمات کے ذریعے انصاف کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔زیادتی کے شکار بچوں کی شناخت چھپانے سمیت مستقبل محفوظ بنانے کا واضح پلان لائیں۔زیادتی کے مجرموں کو سخت سزائیں دینے سے  متعلق آرڈیننس کابینہ  کے  آئندہ اجلاس میں پیش ہونے کیے جانے کا  امکان  ہے ۔

Comments are closed.