پاکستان مخالف فلم ‘فائٹر’ پر پابندی عائد ۔

فلم کے ہدایتکار، پروڈیوسرز، اداکار ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون کو بڑا دھچکا

بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی پاکستان مخالف فلم ‘فائٹر’ کی ریلیز پر خلیجی ممالک میں پابندی عائد کردی گئی۔
میڈیا کے مطابق فلم بزنس کے ماہر اور پروڈیوسر گریش جوہر نے بتایا ہے کہ تمام خلیجی ممالک نے پاکستان کے خلاف بنائی جانے والی بالی ووڈ فلم ‘فائٹر’ کی ریلیز پر پابندی عائد کردی ہے، ابھی تک صرف متحدہ عرب امارات نے فلم کی ریلیز کی اجازت دی ہے۔
پروڈیوسر گریش جوہر نے اپنے بیان میں کہا کہ خلیجی ممالک کی جانب سے فلم ‘فائٹر’ کی ریلیز پر عائد کی گئی پابندی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی لیکن اس بُری خبر سے فلم کے ہدایتکار، پروڈیوسرز، اداکار ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون انڈین فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ انیل کپور کمانڈنگ آفیسر کے روپ میں نظر آئیں گے۔

 

Comments are closed.