حکومت گرانے کا خواب ۔۔۔ اپوزیشن کو پہلے ہی محاذ پربڑی ناکامی

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس بیس ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگی لیکن ایجنڈے پر اتفاق نہ ہو سکا۔ پیپلزپارٹی، مسلم لیگ  نون اور جے یو آئی اپنے الگ الگ ایجنڈے لے آئیں۔

ذرائع کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس اب نام کی رہ گئی ہے ۔اپوزیشن جماعتیں یک نکاتی  ایجنڈے پر متفق  نہ ہو سکیں اور  اختلافات  برقرار ہیں۔پیپلزپارٹی، مسلم لیگ  نون اور جے یو آئی اپنے الگ الگ ایجنڈے پر بضد ہیں۔اتفاق رائے نہ ہونے پر کل جماعتی کانفرنس کا ایجنڈا اوپن رکھ دیا گیا ہے ۔

 ذرائع کاکہناہے کہ جے یوآئی اور دیگر چھوٹی جماعتیں حکومت کو فوری گھر بھجوانے کے لئے  بے تاب ہیں  لیکن نون  لیگ اور پیپلز پارٹی  فوری طورپر حکومت گرانے  کے  حق میں نہیں۔نون لیگ  اور پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کی حمایت حاصل کرنے میں اب تک ناکام ہیں تاہم مولانا فضل الرحمان  نے اپوزیشن  کی چھوٹی جماعتوں کو اپنے موقف پر قائل کرلیا ہے۔

Comments are closed.