اسلام آباد:نگران وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں معاشی بحالی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے قلیل، وسط مدتی اور طویل مدتی منصوبہ بندی پر غور کیا۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نگران و فاقی اور صوبائی وزراء سمیت اعلی ٰ حکام کی شرکت ۔معاشی بحالی، کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء نے متعلقہ شعبوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور مقامی و بیرونی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے سدباب کے لیے لائحہ عمل سے آگاہ کیا گیا ۔ اجلاس میں معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے قلیل، وسط مدتی اور طویل مدتی منصوبہ بندی پر غور کیا۔۔نگران وزیرِ اعظم نے اس حوالے سے عملی اقدامات کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ معینہ مدت میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وفاقی وزراء نے کہاکہ اپیکس کمیٹی نے بجلی کی قیمتوں ، روپے کی بے قدری اور برآمدات سمیت ملکی معیشت کی بحالی کے لیے جامع پلان پر غور کیا۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہفتے کو بھی جاری رہے گا۔
Comments are closed.