افغانستان سےلاتعلقی دنیاکیلئےتباہ کن ثابت ہوسکتی ہے،وزیراعظم عمران خان

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ توقع ہے دنیاافغانستان سے لاتعلقی کی غلطی نہیں دہرائےگی۔افغانستان سےلاتعلقی دنیاکیلئےتباہ کن ثابت ہوسکتی ہے ،عالمی برادری افغان عوام کی مددکرے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت افغانستان سےمتعلق ایپکس کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ ،وفاقی وزراء، انٹیلی جنس اورسینئرسول وملٹری حکام نے شرکت کی۔شرکاء نے افغانستان میں صورتحال پرتشویش کااظہار کیا۔اعلامیے کے مطابق اجلاس کو بتایاگیاکہ افغان شہریوں کیلئےویزےکاحصول آسان بنادیاگیاہے جبکہ پاکستان آئےافغان شہریوں کومفت کوروناویکسین کی سہولت جاری رہےگی۔ شرکاء نے اتفاق کیا کہ پاکستان انسانی بحران سےبچانےکیلئےافغانستان کی ہرممکن مدد کرے گا لیکن افغانستان سےلاتعلقی دنیاکیلئےتباہ کن ثابت ہوسکتی ہے ۔عالمی برادری افغانستان کےکمزورلوگوں کی مددکرے، افغانستان کو تنہاچھوڑناکسی کےمفادمیں نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کے لیے غذائی اجناس اور طبی سامان کی فراہمی جاری رکھیں گے جس کےلیے5ارب روپےکی رقم مختص ہے۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان اتوارکواوآئی سی ممالک کےوزرائےخارجہ اجلاس کی میزبانی بھی کررہاہے جس میں افغان عوام کی مشکلات کو اجاگر کرتے ہوئے مدد کی اپیل کی جائے گی۔

Comments are closed.