صدر نون لیگ شہباز شریف ،حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کےلیے درخواست جمع

لاہور: ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ نون عطااللہ تارڑ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کو جمع کرا دی ۔

ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) عطا اللہ تارڑ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی  پیرول کی درخواست  ڈپٹی کمشنر کو جمع کرائی،درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کو اپنی والدہ اورحمزہ شہباز کو اپنی دادی کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کے لیے پیرول پر دو ہفتوں کے لیے  وری طور پر رہا کیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی اور حمزہ شہباز  قائد حزب اختلاف پنجاب ہیں اور  ان سے پورے ملک سے لوگوں نے تعزیت کرنے آنا ہے،ماں کے دنیا سے رخصت ہو جانے سے  بڑا اور صدمہ کوئی نہیں، اپنے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کے ساتھ اس غم میں شریک ہونے کے لیے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

نون  لیگ کے پارٹی ذرائع  نے بتایاکہ مرحومہ بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان پہنچنے پر نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی اور تدفین جاتی امرا قبرستان میں میاں شریف کی قبر کے پہلو میں کی جائے گی۔

Comments are closed.