نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی کی منظوری
سمری میں رمیز راجہ اور اسد علی خان کی جگہ نٸے نام شامل کرنے کی سفارش گئی تھی
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن کچھ دیر تک جاری کردیاجائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے سمری میں دو نام موصول ہوئے تھے۔ وزیراعظم کیجانب سے کرکٹ بورڈ میں دو نام بھجوائے گئے،دونوں کی منظوری دےدی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چار نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں گے،2019 کا کرکٹ بورڈ آئین ختم کردیا جائے گا۔ 2019 میں وزیراعظم کے دو نامزد کردہ ناموں کو بھی ختم کردیا جائے گا۔ تیسرے نوٹیفکیشن میں 2014 کا آئین بحال کردیا جائے گا۔ چوتھے نوٹیفکیشن میں موجودہ بورڈ کو چلانے کےلیےایک سیٹ اپ کا اعلان کیا جائےگا۔ دورہ نیوزی لینڈ کی سیلیکشن کے لیے فوری طور پر عبوری سیلیکشن کمٹی بنائی جائے گی۔ عبوری سیلکشن کمیٹی کھلاڑیوں کا اعلان کرے گی۔ عبوری سیلکشن کمیٹی میں 4 بڑے نامور کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔
Comments are closed.