ارجنٹائن فٹ بال دنیا کا نیا حکمران، میسی کا خواب پورا، ٹرافی کے ساتھ ریٹائرمنٹ

ارجنٹائن فٹ بال دنیا کا نیا حکمران بن گیا، فائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس کو شکست دے کر تیسری بار ورلڈ کپ جیت لیا۔

قطر کے شہر لوسیل کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا جہاں ارجنٹائن نے دو کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی حاصل کی۔

فائنل کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا، ارجنٹینا نے 2-4 سے کامیابی حاصل کی۔

ورلڈ کپ کے فائنل میں پہلے ہاف میں ہی ارجنٹائن نے فرانس کے خلاف دو صفر کی برتری حاصل کی، دوسرے ہاف میں فرانس نے اوپر نیچے دو گول کر کے میچ برابر کر دیا۔

ارجنٹینا کی جانب سے پہلا گول لیونل میسی نے 23 ویں منٹ میں پینالٹی پرکیا جبکہ دوسرا گول ڈی ماریہ نے 36 ویں منٹ میں کیا۔

دوسرے ہاف میں فرانس کے امباپے نے اوپر نیچے دو گول کر دیئے۔

اضافی وقت میں میسی نے گول کر کے ارجنٹائن کو فتح دلا دی جسے بعد میں امباپے نے مسلسل تیسرا گول کر کے میچ ایک بار پھر برابر کر دیا۔

بعد میں میچ کا فیصلہ پینلٹی پر ہوا جہاں ارجنٹائن نے دو کے مقابلے میں چار گول سے میچ جیت لیا۔ فرانس کی ایک کک گول کیپر نے روک لی جبکہ ایک باہر چلی گئی، ارجنٹائن کی جیت کے ساتھ ہی جشن شروع ہو گیا۔

ارجنٹائن کے سٹار فٹ بالر لیونل میسی کا ورلڈکپ جیتنے کا خواب بھی پورا ہو گیا،ارجنٹائن اس سے قبل 1978 اور 1986 میں بھی ورلڈکپ اپنے نام کر چکا ہے۔

Comments are closed.