آرمی چیف تعیناتی، صدر نے گڑ بڑ کی کوشش کی تو نتائج بھگتنا پڑیں گے، بلاول بھٹو
وزیراعظم جو بھی آرمی چیف تعینات کریں گے ہم ان کا ساتھ دیں گے۔ عمران خان خان کو مشورہ دیا کہ سیاست کریں لیکن ملکی سالمیت کو داؤ پر نہ لگائیں۔آپ کی انا پرستی سے فائدہ دیگر قوتوں کو ملے گا، لانگ مارچ کا انہی تاریخ میں اعلان کا مقصد آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع بنانا ہے۔ اگر حقیقی آزادی، جمہوریت مقصد ہے تو اسی ہفتے کو لانگ مارچ کے اعلان کو کیوں چنا؟، گزشتہ چارسال میں خارجہ پالیسی اور پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا، سارا بوجھ پاکستان کے عوام اٹھا رہے ہیں ، بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس
اسلام آباد : وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنے ثوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے آرمی چیف کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں ہم بطور اتحادی توثیق کریں گے۔ لانگ مارچ کیلئے نئے آرمی چیف تعیناتی کے قریب تاریخ کا انتخاب عمران خان کی چال ہے۔ صدر پاکستان کو متنبہ کیا کہ وہ آئینی کردار تک محدود رہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم جو بھی آرمی چیف تعینات کریں گے ہم ان کا ساتھ دیں گے۔ عمران خان خان کو مشورہ دیا کہ سیاست کریں لیکن ملکی سالمیت کو داؤ پر نہ لگائیں۔آپ کی انا پرستی سے فائدہ دیگر قوتوں کو ملے گا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے الزام لگایا کہ لانگ مارچ کا انہی تاریخ میں اعلان کا مقصد آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع بنانا ہے۔ اگر حقیقی آزادی، جمہوریت مقصد ہے تو اسی ہفتے کو لانگ مارچ کے اعلان کو کیوں چنا؟ لانگ مارچ کے لیے پنڈی کو کیوں چنا گیا؟۔عمران خان کو ملک پر مسلط کیا گیا، گزشتہ چارسال میں خارجہ پالیسی اور پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا، سارا بوجھ پاکستان کے عوام اٹھا رہے ہیں ۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ صدرعارف علوی کے پاس آخری موقع ہے اور امید ہے وہ آئین و قانون کے مطابق چلیں گے، اگر صدر نے گڑبڑ کرنے کی کوشش کی تو پھر انہیں نیتجہ بھی بھگتا پڑے گا
Comments are closed.