عبدالرشیدجونیئرکی وفات: پاکستان عظیم انسان، بڑے کھلاڑی سے محروم ہوگیا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ہاکی کے عظیم کھلاڑی عبدالرشید جونیئر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہےکہ عبدالرشید جونیئرکی وفات سے پاکستان ایک بڑے کھلاڑی اور عظیم انسان سے محروم ہوگیا۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہاکی کے سابق کھلاڑی عبدالرشید جونیئر کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر کیلئے دعا کی، جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ عبدالرشید جونیئرکی وفات سے پاکستان ایک بڑےکھلاڑی اورعظیم انسان سے محروم ہوگیا۔

عبدالرشید جونیئر کی عمر 79 سال تھی، وہ 1968 میں طلائی تمغہ جیتنے والی پاکستانی ہاکی ٹیم کا حصہ تھے، وہ 1972 کے اولمپکس مقابلوں میں چاندی کا تمغہ اور 1976 میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی پاکستانی ہاکی ٹیم میں بھی شامل تھے۔

عبدالرشید جونیئر نے 1968 اور1972 کےاولمپکس مقابلوں میں سب سے زیادہ گول کیے، وہ عبدالرشید جونیئر بہترین سینٹر فاروڈ تھے، ریٹائرمنٹ کے وقت عبدالرشید جونیئر 96 گولز کے ساتھ پاکستان کےسب سےزیادہ گول کرنےوالےکھلاڑی تھے۔

Comments are closed.