کراچی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر منتظمین، سیکیورٹی اداروں اور کراچی کے عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان سپر لیگ ایڈیشن فور کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ، تمام ٹیموں، منتظمین، سندھ رینجرز، سندھ پولیس اور کراچی کے عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ منتظمین سمیت سیکیورٹی اداروں، کراچی کے عوام کو مبارک باد پیش کرتاہوں، تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان پر رحمتیں برساتا رہے۔
Comments are closed.