ارشد شریف قتل کیس، کینیا میں شوٹنگ سائٹ پر تمام آپریشنز بند
شوٹنگ سائٹ جلد کھل جائے گی، شوٹنگ سائٹ پر عملہ موجود ہے لیکن کام بند ہے، وقار احمد اور خرم احمد کے کاروباری امور دیکھنے والے شخص کا بیان
کینیا میں قتل ہونے والے سینئر صحافی ارشد شریف کے حوالے سے نئی پیش رفت ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ارشد شریف قتل کیس کے بعد کینیا میں شوٹنگ سائٹ پر تمام آپریشنز بند کر دیئے گئے، ایموڈمپ پر عملے کے چند افراد رہ گئے ہیں اور سائٹ کو تحقیقات کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق امریکی سیکورٹی فرم، پولیس اتھارٹی اور متعدد کمپنیوں نے شوٹنگ سائٹ سے معاہدے ختم کر دیئے ہیں۔
مگادی میں واقع شوٹنگ سائٹ پر ارشد شریف نے زندگی کے آخری لمحات گزارے تھے، ارشد شریف نے ایموڈمپ میں ایک دن اور دو راتیں گزاری تھیں، شوٹنگ سائٹ کراچی سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں وقار احمد اور خرم احمد کی ملکیت ہے۔
دونوں بھائیوں کے کاروباری امور دیکھنے والے شخص کا کہنا ہے کہ شوٹنگ سائٹ جلد کھل جائے گی، شوٹنگ سائٹ پر عملہ موجود ہے لیکن کام بند ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں کے افریقی ملک میں رئیل اسٹیٹ کے کئی منصوبے چل رہے ہیں، شوٹنگ سائٹ کو متعدد کمپنیاں عملے کو مشق و تربیت دینے کے لیے استعمال کرتی تھیں۔
ایمو ڈمپ شوٹنگ سائٹ پر امریکیوں کی موجودگی نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے اور کینیا میں امریکی سیکورٹی ایجنسی کی سرگرمیاں معروف ہیں، امریکا اور کینیا انسداد دہشت گردی کے منصوبوں اور مقامی سکیورٹی پر مل کر کام کرتے ہیں۔
Comments are closed.