آسیہ مسیح کی بریت کیخلاف نظرثانی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے توہین رسالت کیس میں مسحی خاتون آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف نظر ثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی۔

آسیہ بی بی کی رہائی کے عدالتی فیصلے پر نظرثانی اپیل کی سماعت 29 جنوری کو ہوگی۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ ان کے ساتھ بینچ میں جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس مظہرعالم میاں خیل شامل ہیں۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ سال 31 اکتوبر کو توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا تھا۔ عدالت نے قرار دیا تھا کہ گواہوں کے بیانات میں تضادات ہیں۔ مدعی قاری عبدالسلام نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کی جو سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہے۔

Comments are closed.