پاکستانی بیٹسمین آصف علی،آئی سی سی پلئیرآف دئ منتھ قرار

 دبئی : پاکستان کے جارحانہ بیٹسمین آصف علی کے نام ایک اور اعزاز،آئی سی سی کے پلئیراف دی منتھ بن گئے۔

ورلڈ ٹی ٹونٹی میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف میچز میں جارحانہ بیٹنگ کرنے والے آصف علی کو کرکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے فورم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئر آف دی منتھ کےاعزاز سے نوازا ہے۔آئی سی سی نے پلئیر آف دی منتھ کے لیے پاکستانی کرکٹر آصف علی کے ساتھ بنگلا دیش کے شکیب الحسن اور نمیبیا کے ڈیوڈ ویزے کو نامزد کیا تھا اور تینوں میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر رائے طلب کی تھی۔سوشل میڈیا پر ووٹنگ کے ذریعے آصف علی پلئیر آف دی منتھ قرار پائے۔

آصف علی نے دو اہم میچوں میں قومی ٹیم کو کامیابی دلوانے میں اہم کردار اداکیا تھا اور افغانستان کے خلاف میچ میں تو ایک اوور میں چار چھکے لگا کر سات گیندوں پر 25 رنز بنائے تھے۔

Comments are closed.