توشہ خانہ ریفرنس کراچی منتقل کیا جائے ، آصف زرداری کی سپریم کورٹ میں درخواست دائر

سابق صدر آ صف علی زرداری نے توشہ خانہ ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت سے کراچی منتقل کرنے کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دائر کر دی۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں آصف علی زرداری نے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیس کے تمام گواہان کراچی میں ہیں،کیس کا متعلقہ ریکارڈ بھی سندھ کے مختلف اداروں کے پاس ہے، نیب کی جانب سے اسلام آباد میں ریفرنس دائر کرنا قواعدکےخلاف ہے ، کیس کو اسلام آباد میں چلانے سے گواہان ،فریقین اور وکلا کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

آصف علی زرداری نے کہاکہ عدالت عظمی ٰ سے استدعا ہے کہ توشہ خانہ ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت سے کراچی احتساب عدالت منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔

Comments are closed.