لاہور: این اے 133 لاہور کے جمنی انتخابات ، شاندار نتائج پر سابق صدر آصف علی زرداری اور چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کارکنوں کو مبارکباد دی ہے۔
آصف زرداری نے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کو فون کرکے مبارکباد دی اور کہاکہ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی قیادت ،ان کی ٹیم اور کارکنوں کی محنت رنگ لائی ہے۔ لاہور کا ضمنی الیکشن پیپلز پارٹی کیلیے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا ہے۔پیپلز پارٹی نے لاہور میں نیا جنم لے لیا ہے جو پنجاب میں تبدیلی کا باعث بنے گا۔
شام کو لاہور میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہاکہ مجھے 50 ہزار ووٹوں کی توقع تھی ، اگر ہم ووٹرزکو مکمل طور پر گھروں سے نکالنے میں کامیاب ہوجاتے تو جیت ہماری ہوتی ۔ دنیا پاکستان کو توڑنا چاہتی ہے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ ہم اس دھرتی کے ہیں اور یہیں مریں گے۔ میرے دماٖ غ میں ایسی سوچیں ہیں جو ملک کو کامیاب کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں الیکشن مشکل نہیں، ہماری اپنی کمزوریاں آڑے آ جاتی ہیں۔
Comments are closed.