سابق صدر آصف زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس میں فرد جرم کے اہم نکات

اسلام آباد: جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے میگا منی لانڈرنگ و کرپشن اسکینڈل میں سابق صدر آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔جس کے اہم نکات نیوز ڈپلومیسی کے قارئین کے لیے پیش خدمت ہیں

نیوز ڈپلومیسی نے سابق صدر آصف زرداری پر عائد کی گئی فرد جرم کے نکات حاصل کر لئے ہیں، فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری پارک لین کمپنی کے ڈائریکٹر تھے، اس کمپنی نے فراڈ کا منصوبہ تیارکیا، غیرقانونی کام کو کور دینے کے لئے فرنٹ کمپنی بنائی گئی۔

سابق صدر کے خلاف فرد جرم میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ آصف زرداری نے فراڈ سے حاصل رقم کو اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کیا، جس کے بعد پے آرڈرز کے ذریعے سابق صدر نے وہی رقوم جعلی اکاؤنٹس میں ڈالیں۔

فرد جرم کے مطابق آصف زرداری نے بطور صدر اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، آصف زرداری نے بدنیتی سے قرض لینے کے لئے فرنٹ کمپنی پارتھینون بنائی، انہوں نے بطورصدر پاکستان اثر انداز ہو کر قرض کی رقوم جاری کرائیں۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد آصف علی زرداری نے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد عدالت نے نیب کو شہادتیں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Comments are closed.