آصف زرداری کی چودھری شجاعت سےطویل ملاقات، بلاول ہاؤس سے کھانا پہنچ گیا
سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کے درمیان اس سے قبل بھی ملاقات کا ایک دور ہو چکا ہے۔
لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت کے درمیان ہونے والی ملاقات کا دوسرا دور تین گھنٹے تک جاری رہا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوسرے دور میں کھانے کا وقفہ لیا گیا تو اسی اثنا میں بلاول ہاؤس سے آصف زرداری کا پرہیزی کھانا چودھری ہاوس پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے پرہیزی کھانے میں بھنڈی، سلاد اور گرم روٹی تھی۔ چودھری شجاعت حسین نے بلاول ہاؤس سے کھانا لائے جانے پر کہا کہ کھانا منگوانے کی کیا ضرورت تھی؟ یہاں بھی آپ کو حسب خواہش کھانا مل سکتا تھا۔ جس پر سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ مجھے دراصل بھنڈی بہت زیادہ پسند ہے۔
سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کے درمیان اس سے قبل بھی ملاقات کا ایک دور ہو چکا ہے۔
Comments are closed.