اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے سینئر اینکر پرسن ارشد شریف کے پروگرام پاور پلے میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے فیصلے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ مشاورت سے کیا ہے۔
وزیراعظم کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرنے کے حوالے سے ارشد شریف کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات میں اپنا موقف پیش کر کے اضافی ذمہ داریاں واپس لینے کی گزارش کریں گے۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا کہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے سربراہ کی حیثیت سے کام جاری رکھیں گے اور ان کا تمام تر توجہ سی پیک پر ہوگی، کیونکہ اس سے پاکستان اور آنے والی نسلوں کا مستقبل جڑا ہے۔
Comments are closed.