اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کے اضافی عہدے سے دستبردار ہو گئے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کی حیثیت سے دستبرداری کی تصدیق کی، اپنی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’’میں نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی تھی کہ معاون خصوصی برائے اطلاعات کی اضافی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونا چاہتا ہوں، میری درخواست وزیراعظم نے منظور کر لی ہے۔‘‘
واضح رہے کہ عاصم سلیم باجوہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزامات پر اس سے پہلے بھی وزیراعظم کو اپنا استعفیٰ پیش کر چکے ہیں، تاہم اس وقت وزیراعظم عمران خان نے ان پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔
Comments are closed.