لندن : آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو 209 رنز سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔
لندن کے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کیلئے 444 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن بھارتی ٹیم محض 234 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 469 رنز بنائے، ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ نے سینچریاں اسکور کیں، جواب میں بھارت کی ٹیم پہلی اننگز میں 296 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
ٹیسٹ میچ کی تیسری اننگز میں آسٹریلیا نے 270 رنز بناکر اننگز ڈکلئیر کردی اور بھارت کے لیے 444 رنز کا ہدف رکھا، بھارت کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی آسٹریلوی بالرز کا مقابلہ نہ کرسکا اور 234 رنز بناکر ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
سال 2021 میں پہلی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دیکر جیتی تھی۔
Comments are closed.