اسلام آباد : آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ بابراعظم قومی ٹیم کے کپتان اور محمد رضوان نائب کپتان ہوں گے۔
آسڑیلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فوادعالم ٹیم کا حصہ ہوں گے، حارث روف ،حسن علی ،امام الحق اور محمد نواز ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں نعمان علی، ساجد خان، سعود شکیل ،شاہین شاہ آفریدی بھی اسکواڈ کا حصہ بنائے گئے ہیں، جبکہ شان مسعود اورزاہد محمود بھی قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ ریزروکھلاڑیوں میں کامران غلام ، محمد عباس، نسیم شاہ ،سرفرازاحمد اور یاسرشاہ شامل ہیں۔
آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین 3 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز راولپنڈی سے ہوگا۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ سیریز میں شامل چاروں وائٹ بال میچز بھی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 5 مارچ کو راولپنڈی میں آخری ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گی اور 5 مارچ کے بعد وطن واپس روانہ ہو جائے گی۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ تک کراچی میں ہو گا اور تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔
ICYMI, Australia named a strong 18-player squad for their first tour to Pakistan in 24 years.
Details ➡️ https://t.co/yzGL33M9rL pic.twitter.com/IzTrpASdBN
— ICC (@ICC) February 9, 2022
دوسری جانب آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اپنی مکمل ٹیم کے ساتھ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں اور چوبیس سال بعد آسٹریلوی ٹیم پاکستان کا دورہ کر رہی ہے
Comments are closed.