اعظم سواتی کے استعفیٰ منظوری کا نوٹی فیکیشن جاری

اسلام آباد: صدر مملکت نے ایک ماہ تین دن بعد وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے اعظم سواتی کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر استعفیٰ منظور کیا۔ استعفے کی منظوری کا اطلاق چھ دسمبر دو ہزار اٹھارہ سے ہوگا۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی نے آئی جی تبادلہ کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آنے پر چھ دسمبر دو ہزار اٹھارہ کو استعفا دیا تھا۔ جس کی منظوری کا نوٹیفکیشن ایک ماہ تین روز بعد جاری کیاگیا ہے۔

Comments are closed.