کراچی :ممتاز سماجی رہنما و ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی عبدالستار ایدھی کی بیوہ بلقیس ایدھی 74 برس کی عمر میں اتنقال کرگئیں۔بلقیس ایدھی گزشتہ چند روز سے نجی اسپتال میں عارضہ قلب کی وجہ سے زیرِعلاج تھیں۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ کراچی میں ان کے ہمراہ خاتون اول تہمینہ درانی بھی ساتھ تھی اور انہوں نجی ہسپتال میں بلقیس ایدھی سے ملاقات بھی کی تھی۔
بعدازاں انہوں نےسماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر کہا تھا کہ بلقیس اپنے مرحوم شوہر ایدھی صاحب کے لیے روئیں اور میری آنکھوں میں بلقیس کے لیے آنسو آئے، ان کی طبعیت بہت خراب ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رہنما بلقیس ایدھی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے مرحوم شوہر عبدالستار ایدھی کے ساتھ شانا بشانہ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے سید مراد علی شاہ نے بلقیس ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
Comments are closed.