سپین کے شہربارسلونا میں فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف سینکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرےمیں فلسطینی و انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیمات کے نمائندگان طلباء، اور عام شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔احتجاج میں سپین کی اہم سیاسی جماعتوں کے نمائندگان نے بھی خصوصی شرکت کی
فلسطین کے حق میں احتجاج میں شریک افرادشہر کی اہم شاہراہوں سے ہوتے ہوئے بارسلونا شہر کے مرکز پلاسہ کاتالونیا پہنچے۔ مظاہرین نے چلتے ہوئے اورلیٹ کر فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے اقوام عالم سے فلسطین کے میں امن و امان کا مطالبہ کیاہے۔
سپین کے وزیراعظم پیدروسانچز نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کررکھاہے۔ سپین کی مختلف یونیورسٹیوں میں طلباء نے بھی فلسطین کے حق میں احتجاجی کیمپ لگارکھے ہیں۔
Comments are closed.