امریکی صدر جو بائیڈن آج منگل کو کانگریس کے دونوں ایوانوں سے مشترکہ خطاب کریں گے، جو مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہو گا۔
امریکی صدر جو بائیڈن کا یہ دوسرا اسٹیٹ آف دی یونین خطاب ہو گا تاہم اس مرتبہ انہیں منقسم کانگریس کے سامنا کرنا پڑے گا۔ اس خطاب کے دوران وہ امریکی عوامی نمائندوں، قانون سازوں اور عوام کو اپنی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کریں گے، جب کہ ان کی جانب سے ایک اور مدت کیلئے صدر کی حیثیت سے ملک کی خدمت کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا جا سکتا ہے۔
صدر جو بائیڈن مہنگائی، کورونا وائرس جیسے اہم مسائل کے حوالے سے بھی بات کریں گے اس کے ساتھ ساتھ عوامی مقامات پر فائرنگ کے بڑھتے واقعات ، پولیس کیلئے اصلاحات اور انفراسٹرکچر کے معاملات پر بھی دونوں ایوانوں کو آگاہ کریں گے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر بائیڈن کی جانب سے ملکی تاریخ کا 98 واں سٹیٹ آف دی یونین خطاب ہوگا، امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں سے خطاب کی شروعات جارج واشنگٹن اول نے 1790 میں کی تھی،
Comments are closed.