اسلام آباد: چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ نون لیگ کے سینیٹرز نے یوسف رضا گیلانی کوووٹ نہیں دیا،حالیہ انتخاب میں سب نے وفا کی۔
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہاکہ میں نہیں سمجھتا کہ نون لیگ کے سینیٹرز نے یوسف ر ضا گیلانی کوووٹ نہیں دیا،حالیہ انتخاب میں سب نے وفا کی، الیکشن میں سب نے ووٹ دیئے تب ہی اتنے ووٹ حاصل کر سکے، ماضی کے الیکشنز میں سینیٹ پر لگا داغ بھی دھو دیا ۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو پیش رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ساتوں افراد نے الیکشن عملے سے ووٹنگ کا طریقہ پوچھا،، عملے نے انہیں بتایا کہ خانے میں نام پر مہر لگانی ہے ، ارکان کے مطابق اس عمل میں کوئی بدنیتی شامل نہیں،ساتوں ارکان خود سامنے آئے ہیں اور بیان دیا۔
Comments are closed.