کل ہماری سحری نئے پاکستان،افطاری پرانے پاکستان میں ہوگی،بلاول بھٹوزرداری

 اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کل ہماری سحری نئے پاکستان میں ہوگی لیکن افطاری تک ہم پرانے پاکستان میں داخل ہوجائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پرمتحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان میں شیطان بند ہوجاتا ہے، کل بنی گالہ کا شیطان بند کردیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے احتجاج کی کال پر کہا کہ اس پر تشویش ہے، اداروں کو ہم کہتے ہیں کہ اپنا آئینی کردار ادا کریں جبکہ سپریم کورٹ کل کے اجلاس کی کوریج کرنے کی اجازت دلائے۔

 بلاول بھٹو کاکہناتھاکہ اطلاع ہے کہ ہارا ہوا شخص جمہوری عمل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا، پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے بدمعاش اسلام آبا دپہنچنے کی کوشش میں ہیں۔

Comments are closed.