گلگت بلتستان میں الیکشن مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ عوام پيپلزپارٹی کو ووٹ ديں تاکہ ذوالفقار بھٹواور بے نظير بھٹو کا مشن آگے بڑھايا جاسکے۔چئیرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ گلگت بلتستان والے اگر سليکٹڈ حکومت سے بچیں اور پيپلزپارٹی پر ایک با رپھر اعتماد کریں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عمران خان نے کوئی بھی وعدہ پورا نہيں کيا، جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا بھی صرف لالی پاپ ديا گیا ہے ۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بناکر رہے گی اوریہ کسی میٹنگ یا اشارے کے بعد کا وعدہ نہیں ، اصل وعدہ ہے ۔
چئیرمین پیپلزپارٹی کاکہنا تھا کہ انکی جماعت جب بھی اقتدار میں آئی گلگت،بلتستان کو زیادہ سے زیادہ حقوق دئیے۔ چاہتے ہیں گلگت بلتستان کے عوام خوش حال ہوں اور دنیا بھر سے سیاح جب یہاں آئیں تو انہیں بھرپور سہولیات ملیں۔
Comments are closed.