راما ویلی نیشنل پارک کے نام پر عمران خان کو استورکی زمین پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے، بلاول بھٹو

 استور:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی عمران خان کو استور کی زمین پر قبضہ نہیں کرنے دی گی۔ ہم عمران خان کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ آپ کی راما ویلی کو نیشنل پارک بنا کرآپ کی زمین ہڑپ کر لے۔ پی پی پی آپ کو علیحدہ صوبہ، اسمبلی، پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آپ کے نمائندے دے گی۔

 گلگت بلتستان کے ضلع استور میں انتخابی مہم  کے سلسلے میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جی بی میں جمہوریت متعارف کروائی جس کے بعد سیاسی پارٹیاں کام کر سکتی ہیں۔ صدر زرداری یہاں کے عوام کو اپنی اسمبلی دی۔ بی آئی ایس پی متعارف کروایا اور جی بی کے نوجوانوں کو 25 ہزار ملازمتیں دیں۔ عمران خان نے ملک کے نوجوانوں سے روزگار چھین کر انہیں بیروزگار کر دیا ہے۔ غریب خواتین کے لئے بی آئی ایس پی کی رقم میں کٹوتی کی جا رہی ہے لیکن ہم پاکستان اور جی بی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

 بلاول بھٹو نے کہاکہ عمران خان جی بی کے عوام سے خوراک، کپڑوں اور پٹرول پر پیپلزپارٹی کی دی گئی سبسڈی چھیننا چاہتا ہے لیکن ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔ عمران خان امیر لوگوں کے لئے بجلی سستی کر رہا ہے اور اپنے دوستوں کی فیکٹریوں کو فائدہ پہنچا رہا ہے لیکن اس نے پاکستان اور جی بی کے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔ پاکستان کے عوام عمران خان کی نااہلیت اور ناکامی کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ استور کے نوجوانوں نے 18اکتوبر کو کراچی میں شہید بی بی کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی وعدہ کرتی ہے کہ وہ استور کی سرزمین کی خدمت کرے گی۔ اب آپ کی حکومت آنے والی ہے اور خوشحالی کا دور شروع ہونے والا ہے۔ ہم آپ کے مطالبات کے مطابق کام کریں گے اور آپ اپنے علاقے کے متعلق ہر فیصلے میں شریک ہوں گے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام نے جس طرح شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کا ساتھ دیا ، اسی طرح میرا بھی ساتھ بھی دیں۔ ظالموں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو تو ہم سے چھین تو لیا لیکن آج جی بی اور استور کی ہر خاتون بینظیر بھٹو بننے کے لئے تیار ہیں۔ عوام 15 نومبر کو تیر پر مہر لگا کر پیپلزپارٹی کو کامیاب کریں۔

Comments are closed.