پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کی وادی یاسین کے گاؤں ہندر میں شہید حوالدار لالک جان نشان حیدر کے مزار پر حاضری دی۔ بلاول بھٹو نے ناردرن لائٹ انفنٹری کے حوالدار لالک جان شہید کے مقبرے پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے شہید لالک جان کے صاحبزادے طارق لالک جان اور بھائی گل سمبر خان سے بھی ملاقات کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ حوالدار لالک جان شہیدجرات و بہادری کی علامت ہیں۔شہید لالک جان نے کارگل کے محاذ میں جرات و شجاعت کی نئی تاریخ رقم کی اور ناردرن لائٹ انفنٹری اور گلگت بلتستان کے بہادر عوام کی روایت کو برقرار رکھا۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ قوم کو اپنے ان فوجی جوانوں پر فخر ہے کہ جنہوں نے ملکی دفاع کے لئے اپنی زندگیاں قربان کیں۔۔
Comments are closed.