اسلام آباد:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ یہ بیرونی نہیں جمہوری سازش ہے، یہ وائیٹ ہاوس کی نہیں، بلاول ہاوس کی سازش ہے ، عمران خان کو آئینی اور قانونی طریقے سے ہٹایا۔ عمران خان پارلیمنٹ میں واپس آئیں اور اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کریں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عمران خان اپنی ناکامی چھپانے کے لئے عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ پر حملے کر رہے ہیں۔آئین توڑنے والوں کے خلاف آرٹیکل سکس استعمال ہوتا ہے،تین سے دس اپریل تک جو ہوتا رہا ہے اور صدر ، وزیراعظم اور گورنر پنجاب نے جو اقدام اٹھائے وہ آئین شکنی ہے۔
بلاول بھٹو کاکہناتھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کو ایک پیج پر لانے اور عمران خان کو ہٹانے کے لئے تین سال کوشش کی اور ہم اس میں کامیاب ہوئے ۔عمران خان کو مسائل اور مشکلات کا پتہ ہے اور اپنی ناکامی کا بھی علم ہے۔عمران خان اپنی کارکردگی کی وجہ سے اپنے عہدے سے ہٹے۔ عمران خان پارلیمنٹ میں واپس آئیں اور اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کریں۔
Comments are closed.