گلگت بلتستان میں الیکشن مہم پر موجود پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات مریم نواز کی جانب سے بلاول بھٹوکو دی گئی چائے کی دعوت پر ہوئی ۔
ون آن ون ملاقات کے بعد دونوں پارٹیوں کے رہنما بھی ملاقات میں شریک ہوئے ۔ بلاول بھٹو اور مریم نواز کے درمیان ہونے والی ملاقات میں 15 نومبر کو گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے ۔ دونوں رہنماوں نے اتفاق کیاکہ گلگت بلتستان میں وفاقی حکومت کے تمام منفی ہتھکنڈوں اور قبل از انتخابات دھاندلی کاڈٹ کر مقابلہ کیا جائےگا۔دنوں رہنماوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ پی ڈی ایم کے پرچم تلے اپنا اتحاد برقرار رکھتے ہوئے آگے بڑھیں گے اور سلیکٹڈ وزیر اعظم کے گھر جانے تک جمہوری انداز میں جدوجہد جاری رہے گی ۔
Comments are closed.