مائیکروسافٹ کےبانی بل گیٹس اور انکی اہلیہ ملینڈا گیٹس نے راہیں جدا کرنےکا فیصلہ کرلیا، تاہم بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کیلئے مشترکہ کام جاری رکھیں گے۔
بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملینڈا گیٹس نے 2000ء میں مل کر خیراتی آرگنائزیشن ’بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی، اس وقت سے لے کر اب تک اس تنظیم کے ذریعے 53 ارب 80 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم صحت، غربت کے خاتمے اور مختلف دیگر منصوبوں کے لئے خرچ کی جا چکی ہے۔
پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہم نے تین بچوں کو پرورش کی، مشترکہ فائونڈیشن بنائی جو کہ دنیا بھر میں لوگوں کو صحت مند اور تعمیری زندگی کی طرف لے جانے کے لئے کام کر رہی ہیں، رفاہی کاموں کا اپنا مشن جاری رکھنے کیلئے بل اینڈ ملینڈ گیٹس فاؤنڈیشن کیلئے مشترکہ کام جاری رکھیں گے تاہم میاں بیوی کی حیثیت سے مزید اکٹھے نہیں رہ سکتے۔
ملینڈا گیٹس نے واشنگٹن کی کنگ کاؤنٹی میں خلع کے لئے پٹیشن دائر کر دی ہے، طلاق کیلئے طے پانے والی مالی شرائط منظر عام پر نہیں آئیں، بل گیٹس دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ہیں ان کے اثاثوں کی مالیت 137 ارب ڈالر کے برابر ہے۔بل گیٹس اورملینڈا کی پہلی ملاقات 1987 کے اواخر میں ہوئی تھی جب میلنڈا نے بل گیٹس کی کمپنی مائیکروسافٹ میں بطور پروڈکٹ مینجر ملازمت کا آغاز کیا، دونوں نے 1994 میں ہواوے میں شادی کی۔
Comments are closed.