اسلام آباد: سینیٹ اور قومی اسمبلی نے انسداد دہشت گردی ایکٹ ترمیمی بل 2020 اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل ایکٹ 2020 میں ترامیم کا بل منظور کر لیا۔
سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہوا، جس میں قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین نے کمیٹی میں بل کی منظوری اورترامیم سے متعلق ایوان میں رپورٹ پیش کی۔
رپورٹ کے بعد مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے بل منظوری کے لئے پیش کیے،ان ایکٹ کا شق وار جائزہ لیا گیا اور پھر اکثریت سے دونوں بل منظور کر لیے گئے۔
جمعیت علمائے اسلام کے احتجاج اور اپوزیشن رہنماؤں کی بات کرنے کی اجازت کیلئے اصرار کے باوجود اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس سات اگست کی شام پانچ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
Comments are closed.